راولپنڈی : نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی اسکینڈل) میں کرپشن کے الزام ثابت ہونے پر 2 ریٹائرڈ فوجی افسران کو سزا سنا دی گئی جس کے تحت ایک میجر جنرل (ر) کو ملازمت سے برطرف کرکے ان سے تمام اعزازات اور مراعات واپس لے لی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے این ایل سی میں مالی بے ضابطگیوں پر آرمی چیف کو ایکشن لینے کا کہا تھا جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیس کی تیز رفتار تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ این ایل سی میں کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر پاک فوج کے افسر میجرجنرل (ریٹائرڈ) خالد ظہیراخترکوملازمت سے برطرف کرکے ان کے رینک، میڈل ،اعزازات،ایوارڈز اور پنشن سمیت تمام مراعات واپس لے لی گئی ہیں جب کہ لیفٹینٹ جنرل(ر) افضل مظفر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی ہے تاہم لیفٹینٹ جنرل (ر)خالد منیر کسی مالی بے ضابطگی میں ملوث نہیں پائے گئے۔