counter easy hit

دونمبر کام میں نمبر ون۔۔۔۔ پاکستانیوں کا ایک اور بڑا جگاڑ، نامور ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں منظرعام پر آنے والی گاڑی کا پتہ لگا لیا؟ تفصیلات جان کر آپ سر پکڑ لیں گے

کراچی (ویب ڈیسک) ایک وقت تھا جب پی ٹی وی پر کوئی ڈرامہ لگتا تھا تو شہر سونے ہوجاتے تھے ، دہائیوں بعد ’میرے پاس تم ہو ‘ ڈرامے نے بھی پاکستان میں یہی صورتحال پیدا کردی ہے۔ یہ ڈرامہ اتنا مقبول ہوچکا ہے کہ جہاں چار دوست مل کر بیٹھتے ہیں اسی کی بات کرتے نظر

بے شرمی کی ہر حد پار۔۔۔!!! صباء قمر کی ’ بولڈ ‘ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، جس نے بھی دیکھیں وہ غصے سے پھٹ پڑا

 

https://www.facebook.com/carpluskhi/videos/1492387490902531/

 

آتے ہیں، ڈرامے کی مقبولیت کی وجہ سے اس کی چھوٹی چھوٹی جزئیات پر بھی پاکستانیوں کی پوری نظر ہوتی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہمایوں سعید (دانش) نے ڈرامے میں جس گاڑی کو اپنی ملکیت ظاہر کیا ہے ، پاکستانیوں نے اس کا پتا لگا لیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ یہ ایک کرائے کی کار ہے اور دانش ’جھوٹا‘ ہے۔اس کار کی کہانی کچھ یوں ہے کہ امیر ہونے کے بعد ڈرامے کی 17 ویں قسط میں دانش (ہمایوں سعید) گاڑی خریدنے کیلئے شوروم جاتا ہے جہاں اسے سیاہ رنگ کی ہونڈا سوک پسند آتی ہے جس کا ریٹ 34 لاکھ روپے ہوتا ہے۔ وہ اپنے دوست سلمان (سٹاک مارکیٹ بروکر) کو فون کرتا ہے اور اسے ایک لاکھ شیئرز بیچ کر پیسے شوروم کو ٹرانسفر کرنے کا کہتا ہے لیکن یہاں سلمان کا دوست شوروم پر موجود ہوتا ہے جو فون پر بات کرنے کے بعد دانش کو 50 ہزار کا ڈسکاﺅنٹ دے دیتا ہے۔ یوں یہ گاڑی مبلغ ساڑھے 33 لاکھ روپے میں دانش کی ہوجاتی ہے۔ہمایوں سعید (دانش) نے جو گاڑی خریدی ہے وہ ہونڈا کی سوک ہے جو سندھ سے رجسٹرڈ ہے اور اس کا نمبر BNN-603 ہے ۔ عجیب اتفاق ہے کہ دانش نے 7 دسمبر 2019والی قسط میں ڈرامے کے اندر یہ گاڑی خریدی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ’کار پلس رینٹ اے کار‘ نامی فیس بک پیج کا 18 دسمبر 2018 کا ایک اشتہار نکال لیا جس میں انہوں نے ایک بارات میں دولہا کو کرائے پر دینے کیلئے اسی گاڑی BNN-603 کو سجایا ہوا ہے۔پاکستانیوں کی نظر سے جب 2018 والی پوسٹ گزری تو بعض کا انسانیت سے بھروسہ ہی اٹھ گیا اور بہت سے لوگوں نے دانش کو جھوٹا قرار دینا شروع کردیا۔عائشہ رحمانی نے 2018 کی پوسٹ کے نیچے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’دانش پکڑا گیا‘۔زہرہ انضمام نقوی نے لکھا ’ دانش نے جھوٹ بولا کہ گاڑی اس کی ہے، یہ تو رینٹ کی ہے۔‘ڈرامے کی یہ غلطی پکڑی گئی تو پاکستانیوں کی جانب سے بہت سے لوگوں نے دانش (ہمایوں سعید) کو جھوٹا قرار دینا شروع کردیا ۔اوپر آپ اس حوالے سے تصویری شہادتیں تو دیکھ ہی چکے ہیں ، پھر بھی آپ کو ہماری بات کا یقین نہیں آتا تو میرے پاس تم ہو کی یوٹیوب سے قسط نمبر 17 کو 13 منٹ 29 سیکنڈ کے بعد دیکھنا شروع کردیں، آپ پر بھی دانش کا ’جھوٹ‘ آشکار ہوجائے گا۔no. 1,in, all, means, in, drama, mere paas ho tum, the, car, used, by, humayun saeed, belongs to, a, famous, personality

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website