counter easy hit

میرے نزدیک سوچنے کی بات یہ ہے کہ ابو بچاو مہم میں کسی کا ابو بچ پایا یا نہیں؟ تحریر: رائوخلیل احمد ٹیرس سے پیرس

NO, CONFIDENCE, RESOLUTION, UN SUCCESSFUL, IN, SENATE, NOW, COUNTRY, CAN, NOT, BE, SAVED, RAO KHALILL AHMED

ٹیرس سے پیرس@a.k.rao
چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد 3 ووٹوں سے ناکام ہوگئی۔ قرار داد کے حق میں 50 ووٹ آئے جبکہ کامیابی کے لیے 53 چاہیے تھے۔ یاد ریے سینٹ میں حکومتی ارکان کا تعداد صرف 36 ہے ۔ جبکہ صادق سنجرانی کو 45 ووٹ پڑے ۔ جماعت اسلامی کے سراج الحق اور مشتاق احمد کے علاوہ نون لیگ کے چوہدری تنویر اجلاس اور ووٹنگ کے عمل میں حاضر نہیں یوئے۔

مجھے اس الیکشن سے پہلے فواد چوہدری کا کاٹے دار بیان کہ یہ سب ابو بچاو مہم کا حصہ ہے سن کر ہنسی آئی مگر یہ بیان حقیقت کے کتنا قریب ہے وہ آج اور کل نون لیگ اور پی پی پی کی سوشل میڈیا پر جنگ بتائے گی۔
میرے نزدیک سوچنے کی بات یہ ہے کہ ابو بچاو مہم میں کسی کا ابو بچ پایا یا نہیں؟

ان چیزوں سے ہٹ کر بھی دیکھنا ہوگا ابو بچے نہ بچے ملک بچتا مشکل نظر آتا یے۔ ہم ہر چیز کے پیچھے دیکھنے کے عادی ہو گئے ہیں ۔ پیچھے دیکھو پیچھے کی ویڈیو کا وائرل ہوئی اب ہر چیز کے پیچھے ہی دیکھا جا رہا ہے جو سامنے ہے وہ ہم دیکھنا نہیں چاہتے پیچھے ہاتھ ڈھونڈتے ہیں۔
ملک میں مہنگائی عروج کی حودوں سے بھی کراس کر رہی ہے۔ نواز شریف سے کیا برآمد ہوا ہمیں نہیں پتہ مگر عوام پر مہنگائی کا جن جکڑبند ڈالے ہوئے ہے۔ آصف زرداری نے کتنا تعاون کیا کسی کو نہیں معلوم اس کی بہن فریال بی بی بھی اندر ہے ان کو اندر رکھنے سے عوام کو آفاقہ ہو تو بے شک ساری زندگی رکھو اگر عوام بھوک سے بلک رہے ہیں تو وہ آج نہیں تو کل روڈز پر آجائیں گے۔ جن کا فائد انہیں کو ہوگا جن پر عرصہ حیات تنگ ہے وہ سب معصوم بن جائیں گے۔
پیچھے دیکھنے کی عادت ہمیں حقائق سے دور لے جا رہی ہے۔ ہم ہر عمل میں پیچھے فوج کا سلوگن الاپتے ہیں۔ 36 کی جگہ 45 ووٹ 53 کی جگہ 50 جماعت اسلامی کا بائیکاٹ چہ معانی دارد؟

اپوزیشن عمران خان کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ملک کی ترقی رکی ہوئی ہے ہم ہر چیز کے پیچھے ہاتھ تلاش کرتے ہیں ۔ پھر کیوں نہ وہ ہاتھ سامنے آ جائیں ۔

کیا اپوزیشن والے اپنے ایکٹ سے ان ہاتھوں کا پرووک نہیں کر رہے!
کیا اپوزیشن عمران خان کی مخالفت میں فوج کو ان ڈائریکٹ دعوت نہیں دی رہی۔؟
جب جمہوریت کا سسٹم جام ہوگا تو مارشلاء کی راہ کھلے گی۔
مجھے ڈاکٹر طاہر القادری کی بات کے نظام تبدیل کرنا ہوگا اور حسن نثار کی بات قیمے کی مشین میں حرام گوشت ڈالو گے تو حلال قیمہ نہیں نکلے گا ۔
جو افراتفری مچی ہے اور جو مچنے جا رہی ہے اس کا رزلٹ اچھا نہیں ہوگا۔ ہمیں پیچھے نہیں آگے دیکھنا ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website