counter easy hit

عالمی وبا کی کسی ویکسین کو تاحال منظور نہیں کیا گیا، ڈبلیو ایچ او

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) عالمی سطح پر مختلف ممالک کی طرف سے کورونا ویکسین کی کامیاب آزمائش کی اطلاعات کے بعد عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی ویکسین نہیں جس کو عالمی سطح پرمنظور کرلیا گیا ہو۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسین تیار کرنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ وائرس کیخلاف ہمیں مزید ویکسینز بنانے کی ضرورت ہوگی۔ عالمی ادارہ صحت کا کہناتھا کہ زیادہ سے زیادہ ویکسین زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ کچھ ویکسین حاملہ خواتین اور عمر رسیدہ افراد کیلئے زیادہ محفوظ ہوسکتی ہے تاہم لاعلمی اور بے احتیاطی ہمیں کورونا میں مبتلا کرسکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہناہے کہ ہمارا مقصد ہے کہ 2021میں تقریباً 20فیصد آبادی کو ویکسین فراہم کی جائے۔ چند ایک ویکسین پر مرحلہ وار اقدامات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ روس نے اپنی بنائی کورونا ویکسین کے 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور دنیا بھر سے فارماسیوٹیکل کمپنیاں اس وقت کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website