اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائجیرین فضائیہ کو 18 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کے عوض جے ایف 17 طیارے فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔طیاروں کی فروخت سے زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار سنبھالنے کے بعد بدترین معاشی صورتحال کا سامنا تھا۔اس صورتحال میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر نے پاکستان
کو بدترین معاشی بحران کی جانب دھکیل دیا جبکہ تیزی سے گرتے ہوئے زر مبادلہ کے ذخائر نے بھی پاکستانی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔اس ساری صورتحال کے بعد حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ کیا ۔تاہم وہ مسلسل اس حوالے سے پس و پیش کا شکار رہی۔اسی دوران وزیراعظم کی جانب سے کامیاب دورہ سعودی عرب سے پاکستان کی معاشی صورتحال کو سہارا ملا اور سعودی عرب نے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دینے کا اعلان کردیا۔اس امدادی پیکج سے پاکستان میں زرمبادلہ کی صورتحال بہتر ہوگی تاہم ابھی بھی ادائیگیوں کا توازن بہتر بنانے کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ درکار ہے۔اس ضمن میں پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آگئی ہے۔پاکستان میں جلد ہی کروڑوں ڈالر مزید آنے والے ہیں مگر یہ ڈالر کسی دوست ملک سے قرضے یا امداد کی صورت میں نہیں ملے گی بلکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائجیرین فضائیہ کو 18 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کے عوض جے ایف 17 طیارے فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔18 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کے عوض 3 طیارے نائیجیریا کو فروخت کی جائے گی جے ایف 17 طیارے ،جدید ترین لڑاکا تیارے ہیں جو کامرہ میں تیار کئیے گئے ہیں ۔ان طیاروں کی فروخت سے حاصل ہونے والا زر مبادلہ پاکستانی معیشت کو بڑا سہارا دے گی۔