برلن…… چہرے کی جھُریوں سے بچنے کے لیے کوئی کریم اور دوا اتنی موثر ثابت نہیں ہو سکتی جتنا کہ زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا عمل ہے۔ جرمنی کے جریدے 146ٹیسٹ145 کے مطابق ایک صحت مند زندگی جس میں کافی نیند لینا، روزانہ کم از کم ڈیڑھ لیٹر پانی پینا وغیرہ چہرے کی جھُریوں سے بچنے کے لیے بنیادی اہمیت کے حامل عوامل ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی اور دھوپ کی الٹرا وائلٹ روشنی جلد کو گہرے نقصانات پہنچاتی ہے اور ان کی وجہ سے چہرے کی جلد کی لوج اور چہرے کی رونق ختم ہو جاتی ہے۔جریدے کے مطابق صحت بخش غذا جلد کو خوبصورت بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ وٹامن سے بھرپور غذائی اجزا، پھل اور سبزی چہرے کی جھُریوں کو نمایاں نہیں ہونے دیتے۔ماہرین کے مطابق متوازن غذا کا استعمال اور کافی مقدار میں پانی پینا نہ صرف تندرست رہنے کے لیے بلکہ خوشنما نظر آنے کے بنیادی اُصول ہیں۔