اس سے قبل حکومت پاکستان کے ترجمان نے میڈیا کے بعض حصوں میں ملیکہ علی بخاری کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن تعینات کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے، پیر کو یہاں جاری بیان میں حکومتی ترجمان نے کہا کہ مذکورہ خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، صحیح پوزیشن یہ ہے کہ ملیکہ علی بخاری کو وزارت قانون وانصاف کی بطور پارلیمانی سیکرٹری تعیناتی کی گئی ہے اور ان کا سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کیلئے وزیراعظم کے خصوصی معاون سید ذوالفقار عباس بخاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ میڈیا تصدیق کے بغیر کسی خبر کی اشاعت یا اسے نشر کرنے سے گریز کرے گا۔