اسلام آباد: یوم اقبال پر 9 نومبر کو سرکاری تعطیل نہیں ہوگی ، وزیرداخلہ احسن اقبال نے یوم اقبال کی چھٹی کی سمری مسترد کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر 9 نومبر کو سرکاری تعطیل کیلئے وزارت داخلہ نے سمری تیار کرکے منظوری کیلئے وزیر داخلہ کوارسال کی تھی جسے وزیر داخلہ نے مسترد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے یوم اقبال کی چھٹی 3 سال قبل منسوخ کی تھی۔