راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص پنڈی والوں کو پیسوں سے نہیں خرید سکتا۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 60 اور 62 کا دورہ الیکشن مہم کا حصہ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ قلم دوات اوربلا الیکشن میں کامیاب ہوگا، حالات جیسے بھی ہوں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف قبضہ اورڈرگس ڈیلرگروپ ہے، عدالت سے صادق وامین قرارپائے، ایفیڈرین کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی بھی شخص پنڈی والوں کوپیسوں سے نہیں خرید سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آمروں کے خلاف سب سے پہلے ہم نکلے اور نوازشریف کوعوامی مسلم لیگ نے گھربھیجا۔سابق وزیرداخلہ کے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان تمام آزاد امیدواروں کا لیڈر ہوگا۔خیال رہے کہ رواں ماہ 13 جون کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے انہیں اہل قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 اپریل کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف ووٹ کوعزت دو کی بات کررہا ہے، ووٹ ذلیل ہی نوازشریف کے ہاتھوں ہوا ہے۔جبکہ دوسری جانب جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ موروثی سیاست کیخلاف ہیں، اس لئے بیٹے نے بھی الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا
پارٹی میں موجود دیگر لوگوں کو بھی چاہیے موروثی سیاست نہ کریں۔لودھراں میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پارٹی پر تنقید میڈیا کے سامنے نہیں کرنا چاہتا، ان لوگوں میں سے نہیں جو خود کو میڈیا کے سامنے اچھا بنا کر پیش کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ موروثی سیاست کیخلاف ہوں ایک سے زائد پارٹی کی ٹکیٹیں لینے والوں کو سوچنا چاہیے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں لرائی جھگڑے ہوتے ہیں بعد میں سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے، انکا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ میں جمشید دستی کے مقابلے میں تحرئک انصاف کا امیدوار کھڑا کرنا ہے یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے اسکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔