اسلام آباد: وزیراعظم نے پارٹی اور اتحادی ارکان کو انتباہ کیا ہے کہ وہ ڈالر کی قدر سے متعلق بیان دینے سے منع کردیا، اور باور کرایا ہے کہ بغیر تیاری ٹاک شو یا بیان میں کوئی ڈالر کی قیمت پر بات نہ کرے، تمام حکومتی اراکین اسمبلی اور وفاقی کابینہ میں شامل افراد کیلئے ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آوٹ پیکج کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آوٹ پیکج کا معاہدہ 2 روز قبل طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد افواہیں گردش کرنے لگیں کہ پاکستان میں ڈالر مزید مہنگا ہونے والا ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد روپے کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ کچھ ماہرین معیشت کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کرنے کی شرط قبول کی ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے ایسی افواہوں کی تردید کی جارہی ہے۔ تاہم آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں 2 روز کے اندر اندر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 2 روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی لیے ماہرین کی رائے ہے کہ ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ جبکہ اب اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے اراکین اسمبلی اور وفاقی وزراء کو خصوصی ہدایت جار کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے دوران تمام حکومتی اراکین اسمبلی اور وزراء کو ہدایت کی کہ ڈالر کی قیمت کے حوالے سے میڈیا پر کسی قسم کا غیر ضروری بیان نہ دیا جائے۔ وزیراعظم نے اراکین اسمبلی اور وزراء کو ہدایت کی ہے کہ معاشی معاملات اور ڈالر کی قیمت کے حوالے سے بنا تیاری کے کوئی بیان نہ دیا جائے۔دوسری جانب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹینا لیگارٹ نے مجھے ٹیلی فون کیا اور نئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تعریف کی، کرسٹینا لیگارٹ نے مجھے کہا رضا باقر بہترین افسر ہیں، رضا باقر کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف آئی ایم ایف حکام بھی کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تعریف کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنی جماعت اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک کے نئے سربراہ رضا باقر کی کافی تعریف کی۔ اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رضا باقر کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف آئی ایم ایف حکام بھی کرتے ہیں۔آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹینا لیگارٹ نے مجھے ٹیلی فون کیا اور نئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تعریف کی۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا لیگارٹ نے مجھے کہا رضا باقر بہترین افسر ہیں۔ اسی ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے پارٹی اور اتحادی ارکان کو ڈالر کی قدر سے متعلق بیان دینے سے منع کر دیا، بغیر تیاری ٹاک شو یا بیان میں کوئی ڈالر کی قیمت پر بات نہ کرے، تمام حکومتی اراکین اسمبلی اور وفاقی کابینہ میں شامل افراد کیلئے ہدایت جاری کی۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے دوران تمام حکومتی اراکین اسمبلی اور وزراء کو ہدایت کی کہ ڈالر کی قیمت کے حوالے سے میڈیا پر کسی قسم کا غیر ضروری بیان نہ دیا جائے