لاہور (ویب ڈیسک) نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے اہل خانہ کو ملاقات کرنے کی اجازت نہ دی ۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف سے ملاقات کیلئے اہل خانہ نے نیب کو درخواست دی مگر نیب حکام کی جانب سے کوئی جواب نہ دیا گیا ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور ہائی کورٹ
کل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کیس کی سماعت کرے گی ۔نجی نیوز چینل کے مطابق عدالت نے نواز شریف ،شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا کو طلب کر رکھا ہے۔ہائیکورٹ کے جج سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ سماعت کرے گا ۔