ملتان(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ ہماری حکومت راویتی نہیں ہے بلکہ ہم کچھ کر کے دکھائیں گے ، اب لوگوں وک قرضہ نہیں بلکہ کاروبار کیلئے گرانٹ ملے گی ۔
جہانگیر ترین نے اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی تک جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بن جائے گا، جنوبی پنجاب کے فیصلے اب یہیں ہوں گے، جنوبی صوبہ بننے میں وقت لگے گا بہت پیچیدگیاں ہیں۔ان کا کہناتھا کہ غریبوں کے لیے صرف عمران خان نے سوچا ہے، عمران خان 2019 میں جنوبی پنجاب کے عوام کو تحفہ دیں گے، جنوبی پنجاب میں میں سیکریٹریٹ کا کام تاریخی ہوگا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ آزاد منتخب ہونے والے تمام افراد تحریک انصاف کا چہرہ ہیں، پی ٹی ائی کا ایک منشور اور ایک ویژن ہے جو تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ نہیں عوام نے انہیں ووٹ نہیں دیا۔