counter easy hit

عازمین حج میں کسی وبائی مرض کی نشاندہی نہیں ہوئی، سعودی وزارت صحت

No pandemic has been identified in pilgrims: Saudi Ministry of Health

مکہ مکرمہ(آن لائن)سعودی وزارت صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ ملک میں پہنچنے والے عازمین حج میں اب تک کوئی وبائی مرض سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی قسم کے مہلک مرض کا موجب بننے والے وائرس کی کوئی رپورٹ ملی ہے۔سعودی ٹی وی کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے والے تمام عازمین حج ہر طرح کے وبائی امراض اور متعدی بیماریوں سے محفوظ ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے اطمینان بخش معلومات ملی ہیں۔۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے نزدیک عازمین حج کی صحت تمام چیزوں پر مقدم ہے اور اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والے دیگر عالمی اداروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

عازمین حج میں کسی وبائی مرض کی نشاندہی نہیں ہوئی، سعودی وزارت صحت

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website