counter easy hit

فیس بُک پر نفرت انگیز بیانات کیلئے کوئی جگہ نہیں145 مارک زکر برگ

No place for hate-filled

No place for hate-filled

فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ فیس بُک کو تارکین وطن کے بارے میں نفرت انگیز بیانات کو روکنے کے لیے مزید بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
برلن: (یس اُردو) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارک زکر برگ نے برلن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تارکین وطن کو ایک ایسے گروہ سے تعبیر کیا جسے تحفظ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے خلاف نفرت انگیز بیانات ان تمام چیزوں کا اہم حصہ ہے جنھیں ہم اب فیس بُک پر برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیس بُک پر اس قسم کے مواد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جرمنی کے قوانین اور ثقافت کے بارے میں مزید جاننے سے ہمیں اپنی سوچ تبدیل کرنے میں رہنمائی ملی ہے۔واضح رہے کہ تارکین وطن مخالف پوسٹس کو روکنے میں ناکامی پر جرمنی میں فیس بُک کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جرمنی کی وزارت قانون کا کہنا ہے کہ فیس بُک نسلی پیغامات ہٹانے کی بجائے نامناسب تصاویر کو جلد ہٹاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمن حکام فیس بُک، گوگل اور ٹویٹر کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا چاہتے تھے جس کا مقصد کمپنی کی پالیسی پر ان قوانین کو ترجیح دینے کو یقینی بنانا تھا۔