لاہور: اداکارہ نے کہا ہے کہ میری پریس کانفرنس کے بعد بعض افرادنے سوشل میڈیا پر مجھ پرالزام عائد کیا ہے کہ میں نے پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا جو سراسر غلط ہے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں زارا اکبر کا کہنا ہے کہ میں یہ بات حلفا ًکہتی ہوں کہ میں نے کسی سیاسی پارٹی کوٹارگٹ نہیں کیا بلکہ اپنے بیٹے کے حقوق کیلئے عدالت کادروازہ کھٹکھٹایا اورمیڈیا سے مدد مانگی لیکن میری ذاتی لڑائی کوسیاسی رنگ دیا جارہا ہے ۔ میرا مسئلہ فوزی علی کاظمی کیساتھ ہے جس نے میری زندگی تباہ کردی ہے ۔ پریس کانفرنس میں آصف زرداری کا نام اس لئے لیاتھا کہ وہ فوزی علی کاظمی کے دوست ہیں جنکی وجہ سے لوگ انہیں جانتے ہیں کیونکہ فوزی علی کاظمی کی اپنی پہچان توکوئی نہیں ہے ۔انکا کہنا تھا میری پی پی قیادت سے اپیل ہے کہ میری مددکرے ۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل اداکارہ نے پریس کاننفرنس کرتے ہوءے فوزی کاظمی سے حقوق پورے کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور یہ بتایا تھا کہ فوزی کاظمی سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی دوست ہے۔