counter easy hit

پی ٹی ایم والوں کے ساتھ میڈیا پر کوئی بھی پروگرام کرنے کی اجازت نہیں ہے، سینئر صحافی سلیم صافی

لاہور: سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم والوں کے ساتھ میڈیا پر کوئی بھی پروگرام کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس دوران نہ انکے مقدمے کے تضادات سامنے آسکے اور نہ ہی پوری قوم اکے مقدمے اور انکے مؤقف کے بارے میں جان سکی۔

سلیم صافی سے سوال پوچھا کہ ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ کالعدم تنظیموں کو مین سٹریم کرنا چاہ رہے ہیں اور دوسری جانب آپ بات ہی نہیں کرنا چاہ رہے، اور جیسا کہ آپ بتا چکے ہیں کہ انکے 2 نمائندے نیشنل اسمبلی کے بھی اندر ہیں تو اس حوالے سے آپ کیا کہیں گے؟ جسکا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کہ پی ٹی ایم والوں کے ساتھ میڈیا پر کوئی بھی پروگرام کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس دوران نہ انکے مقدمے کے تضادات سامنے آسکے اور نہ ہی پوری قوم اکے مقدمے اور انکے مؤقف کے بارے میں جان سکی اگر شروع میں ہی ایسا ہوجاتا جیسا کہ ٹی ٹی پی وغیرہ کے ساتھ ہوا تھا، جیسا کہ القاعدہ اور امریکی حکام کے جب انٹرویوز ہوئے تھے تو امریکی چینلوں پر ہی یہ سب دکھایا گیا تھا، اسی لیے آج ہمیں اس طرح کے بنیادی سوالات پوچھنے پڑ رہے ہیں، دوسری بات یہ کہ میں خود انکے یعنی پی ٹی ایم والوں کے تضادات کی بات کر رہا ہوں، پی ٹی ایم کی بھی غلطی یہ ہے کہ وہ ابھی تک یہ بنیادی چیز طے ہی نہیں کر سکے کہ انکی تحریک صرف ایک موومنٹ ہے یا پھر کوئی سیاسی جماعت ہے، پی ٹی یم کے اندر سسے ہی کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس تحریک کو موومنٹ ہی رہنا دیا جائے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسے سیاسی جماعت بنا دینا چاہیئے، لیکن ابھی تک اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔