counter easy hit

بھارت سے تعلقات میں بہتری کا کوئی امکان نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر

No prospect of an improvement in relations with India, Pakistan

No prospect of an improvement in relations with India, Pakistan

نئی دلی:بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لئے نئی دلی کا انتظار کر سکتا ہے۔

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیانسردتعلقات میں کسی پیش رفت کا امکان نظر نہیں آ رہا، دونوں ممالک مذاکرات کی راہ میں ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے کیجانب چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال نے دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو مشکل بنا دیا ہے، اسلام آباد مذاکرات کے لیے نئی دلی کی آمادگی کا انتظار کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس بھارتی شہر امرتسر میں 3 اور 4 دسمبر کو منعقد ہو گی جس میں پاکستان کی نمائندگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website