لاہور (ویب ڈیسک) نہ کوئی ٹیسٹ نہ کوئی انٹرویو،حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 5 تک کی ملازمتوں پر قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 5 تک کی ملازمتوں پر بھرتی کی پالیسی تبدیل کر لی ہے۔ حکومت نے ملازمتوں پر بھرتی کی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طریقہ کار وضع کرنے کے لیے سمری وزارت قانون کو بھیج دی ہے۔پالیسی میں تبدیلی کے لیے متعلقہ سر کاری قوائد و ضوابط میں تبدیلی لائی جائے گی۔اس پالیسی کے بعد من پسند افراد کی بھرتی اور اقربا پروری سے نجات ملے گی کیونکہ نچلے درجے کی ملازمتوں میں تمام امیدوار ایک جیسی تعلیم کے حامل ہوتے ہیں لیکن غریب لوگوں کو سفارش نہ ہونے کی وجہ سے یہ ملازمت مشکل سے ملتی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قرعہ اندازی کی پالیسی کا سب سے زیادہ فائدہ غریب لوگوں کو ہوگا۔اس نوٹیفیکیشن کے بعد اہل امیدواروں کو بغیر ٹیسٹ اور انٹرویو کے نوکری ملے گی۔جب کہ دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعینات اساتذہ کی گریڈ 19 میں ترقیوں کے لئے سنیارٹی لسٹ میں شامل اساتذہ کا تین سالہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے سرکاری کالجوں میں تعینات، ترقیوں کے اہل اساتذہ کا این او سی ان کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ، اے سی آر، ان کے حوالے سے آڈت پیروں سمیت یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں کار کردگی کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کریں۔ واضح رہے کہ حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 5 تک کی ملازمتوں پر قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔