وائٹ ہاوس ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے حکمت عملی زمینی حقائق دیکھ کر بنائیں گے۔
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے سارہ سینڈرز نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ افغانستان کو دوبارہ امریکا پرحملے کے لیے کبھی استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ افغانستان سے متعلق نئی پالیسی کا ٹائم ٹیبل نہیں دیا جا سکتا۔ افغانستان میں موجود امریکی کمانڈرز حکمت عملی زمینی حقائق کے مطابق بنائیں گے۔ ایک سوال کےجواب میں سارہ سینڈرز کا کہنا تھا کہ افغان جمہوری عمل میں بھارت کا تعاون اہم ہو گا۔