وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے لاپتا بلاگر سے متعلق میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہےکہ لاپتا بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں،یہ خبریں مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ہیں۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاپتا بلاگر سے متعلق بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ بعض عناصر کا غلط معلومات کی تشہیر کا مقصد معاملے کو مزید الجھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کی تشہیر بے حسی کا واضح ثبوت ہے، ایسے عمل سے کرب میں مبتلا خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ بلاگرز کی بخیریت بازیابی ہے، بلاگرز کی بازیابی کے سلسلے میں ہر ممکنہ کوشش جاری ہے۔