لاہور (ویب ڈیسک) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی برادری اور تنظیمیں آواز بلند کریں۔ کشمیری عوام اپنی آزادی کی منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ پانچ فروری کو یوم کشمیر کے سلسلہ میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ مودی سرکار کے مظالم کے نئے ہتھکنڈنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے تحریک المجاہدین جموں وکشمیر کے امیر شیخ جمیل الرحمن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ جمیل الرحمن نے بتایا کہ گزشتہ سال کشمیریوں پربھارتی مظالم کے لحاظ سے بدترین سال رہا ۔اس ایک سال کے دوران بھارتی فوجیوں نے ڈھائی سو مجاہد شہید کیا اور ڈیڑھ سو عام کشمیریوںکا قتل عام کیا ۔دو روز قبل ہندو شدت پسندوں نے جموں میں کمسن بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا ہے۔