ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو بورڈ کی ایک انچ زمین پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،انجمن مزارعین سے تمام معاملات مذاکرات سے طے کئے جائیں گے ،کسی سے بلیک میل ہو نے والا نہیں ہوں ،ایڈمنسٹریٹر اوقاف وہاب گل کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی کو انجمن مزارعین کے ساتھ مذاکرات کر کے تین روز روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق نے ایڈمنسٹریٹر آفس ننکانہ صاحب میں انجمن مزارعین کے صدر رانا محمد ایوب خاں ایڈووکیٹ کی قیادت میں 4 رکنی وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ساری عمر کھلی کتاب ہے ،کبھی غلط کام نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو غلط کام کرنے دوں گا ،بلیک کرنے والوں نے آزما کر دیکھ لیا کہ صدیق الفاروق کسی سے بلیک میل ہو نے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھمکیاں مسائل کا حل نہیں ہیں ،تمام معاملات مذاکرات کی میز پر حل ہو سکتے ہیں صدیق الفاروق نے مزید کہا کہ مقامی ایم این اے نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات میں بورڈ اور مزارعین کے معاملات کے بارے بات کی تھی میں معزز رکن قومی اسمبلی کو بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں یہ سب کچھ اپنے ذاتی مفا د کے لئے نہیں کر رہا ہوں بلکہ بورڈ کے آمدن بڑھانے کے لئے یہ سب کیا جا رہا ہے ۔صدیق الفاروق نے ایڈ منسٹریٹر اوقاف ننکانہ زون وہاب گل کی قیادت میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دی جو انجمن مزارعین سے مذاکرات کر کے تین روز میں اپنی رپورٹ چیئر مین کو پیش کرے گی مذکراتی کمیٹی کے دوسرے رکن ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر اوقاف محمد اسحاق ہوں گے