لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں تبدیلی کہاں ہے؟ میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ تبدیلی عثمان بزدار ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جب تک پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہی ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کے بعد لیگی رہنماوں اور کارکنوں کی جانب سے مسلسل تنقید کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران کہتے ہیں عثمان بزدار تبدیلی ہے، لیکن عوام کہتے ہیں پنجاب سے آئی فون چھین کر نوکیا 3310 تھما دیا گیا تبدیلی تو ہے۔ احسن اقبال کے اس ٹوئٹ کے بعد لیگی کارکنوں نے جہاں جوابی ٹوئٹس کئے وہیں کھلاڑیوں نے بھی لیگی رہنما کی خوب کلاس لی ۔ چودھری احمد پرویز نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا ” ارسطو کبھی کبھی تم بات بلکل ٹھیک کرتے ہو دس سال آئی فون استعمال کیا اپنے سے زیادہ فون کی حفاظت کرنی پڑی ،اس کے نخرے اٹھانے پڑے ہاتھوں پر بٹھایا، لیکن کم بخت ہر وقت بجلی کھاتا اور نیٹ خرچ علیحدہ۔۔” احمد پرویز نامی اس صارف کے ٹوئٹ کا اگلا حصہ زیادہ مزاحیہ اور حیران کن تھا۔ صارف نے لکھا کہ نوکیا 3310 کو ایک دفعہ چارج کیا اور دو دن تک سکون مل جاتا ہے۔ نیٹ کا خرچہ بھی ادا نہیں کرنا پڑتا ۔شکر ہے کہ شہباز آئی فون سے ہماری جان چھوٹ گئی ہے۔
صحافی اور کالم نگار ارشاد بھٹی نے بھی وزیر اعلیٰ کے ٹوئٹ کا جواب دیا۔ انہوں نے لکھا کہ حرام کی کمائی سے آئی فون لینے سے بہتر ہے کہ بندہ حلال کی کمائی سے نوکیا 331لےلے ۔ ارشدبھٹی نے مزید لکھا کہ پی پی پی اور پی ایم ایل این دونوں عوام سے دولت لوٹ کر آئی فون بن گئے ہیں لیکن قوم کو 3310 بنا دیا ہے۔ رپورٹر بابا نامی صارف نے ٹوئٹ کیا کہ شکر ہے عوام کے ہاتھ میں 3310 آیا ورنہ آئی فون لےکر جب بھی گھر سے نکلے ایک ہی آواز سنائی دیتی ہے “‘ تیرے کول آئی فون چوری دا آئی یا چین دا،، شکر ہے اب دنیا ہم پر شک نہیں کرے گی۔اب ہم نے چوری کا آئی فون نیب میں جمع کرادیا ہے۔ زید خان نامی صارف لکھتا ہے “آئی فون کا پراسیسر کرپٹ تھا۔ 3310 قابل اعتبار تو ہے.. اور یہ بھی تو بتائیں کہ مرکز سے کیا چھین کر کیا تھما دیا گیا ہے؟ایک اور صارف عمران چودھری نے نوکیا کی مضبوطی پر مبنی ایک تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا کہ جس طرح نوکیا مضبوطی کی علامت ہے،، اسی طرح ہم پاکستان کو بھی مضبوط ، ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے۔