counter easy hit

جب تک دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت برسر اقتدار نہیں آئے گی ملک کو سنگین بحرانوں کا سامنا رہے گا،چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ

Noman Ashraf

Noman Ashraf

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) جب تک دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت برسر اقتدار نہیں آئے گی ملک کو سنگین بحرانوں کا سامنا رہے گا ان خیالات کا اظہارراہنما فاروق شہید فانڈیشن ممبر پاکستان تحریک انصاف چیر میں یو سی کریالہ چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ نے کیا انھوں نے کہاکہ پلوسں کی تعمیراور کبھی مکمل نہ ہونے والے منصوبوں کی افتتاحی تقاریب سے ملکی ترقی ممکن نہیں نہ ہی بیرونی قرضوں سے عوام خوشحال ہونگے بلکہ ملکی ترقی کے لیے جس جذبے کی ضرورت ہوتے ہے حکمران اس سے خالی ہیں انہوں نے مزید کہاکہ لالوں کی جوڑی نے ملک کوکرپشن زدہ کردیا ہے،جبکہ ان کے حواریوں نے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹارہے ہیں ،ہر طرف کرپشن کا راج ہے،حکمرانوں نے سیاست کو دولت کا کھیل بنا دیا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی الیکشن میں حصہ لینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ، تحریک انصاف ملک سے کرپشن اور ناانصافی کے خاتمہ اورعا م آدمی کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کی جدوجہد کر تی رہے گی