سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور)حکومت فوری طور چھوٹو گینگ کے خلاف کامیاب شوال آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین مگر حکومت اپنے جرائم پر پردہ نہ ڈالے ان خیالات کا اظہار سرا ئے عالمگیر کی ہر دلعزیز نوجوان شخصیت نو منتخب چےئر مین یو نین کو نسل کر یا لہ اور تحریک انصاف کے نوجوان رہنما نعمان اشرف چوہدری ایڈووکیٹ نے گذشتہ روز پرنٹ میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ے کیاانہوں نے کہا کہ حکومت ایک علاقہ کے جرائم پیشہ گروہ کے قلع قمع کیلئے 390SSGکما نڈوزکی فوج اور رینجر ز اور پولیس نوجوانوں کی فورس کیساتھ بھی اگر 3ہفتے سے زائد گزر جانے پرچھوٹو گینگ کا خاتمہ نہیں کر سکی اور مجرمان کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کر سکی تو پھر 20کروڑ عوام کی جانوں املاک کی حفاظت کیلئے کیسے کر پائے گی اورالمیہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت نااہلی کے باوجود کس منہ سے 20کروڑ عوام کے تحفظ اورملک کی تعمیر و ترقی کے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے ؟ انہوں ن ے کہاکہ پاک فوج نے کامیاب اپریشن کرکے خود کو ملک و قوم کا پاسبان ثابت کیا جس پر ہم پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحشین پیش کرتے ہیں۔