سرائے عالمگیر (بیوروچیف)یوسی کریالہ کے عوام جانتے ہیں اپنے بزرگوں کی طرح عوام کی بے لوث و بلا تفریق خدمت کا مشن لے کر آئے ہیں انشااللہ یوسی کریالہ میں تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار چیرمین یوسی کریالہ چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ علاقائی تعمیرو ترقی کے حوالے سے دیکھا جائے تو ہمارا خاندان عوام کی بے لوث خدمات کی تاریخ رکھتاہیں سابق وزیر قانون فاروق شہیداور سابق تحصیل ناظم چوہدری عبدلراحمن سمیت سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد کی شاندار کارکردگی اہلیان علاقہ کی بے لوث خدمات اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بے مثال رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حلقہ کے عوام آج بھی ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ اقتدار کبھی بھی ہماری منزل نہیں رہی نہ ذاتی نمودونمائش پسند کرتے ہیں بلکہ عوام کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت ہی میری وراثت ہے انشااللہ آنے انشااللہ یو سی کریالہ سے پی ٹی آئی کے پلیٹ ہماری جیت یقینی ہے اور ہم نا صرف یوسی کریالہ بلکہ ہر یوسی سے بلدیاتی الیکشن میں قائد سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد ، سابق تحصیل ناظم چوہدری عبدلرحمن کی زیر قیادت اپنے ساتھیوں کی جیت کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں انشااللہ یہ بلدیاتی الیکشن تبدیلی کا باعث بنیں گے۔