counter easy hit

اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیا جائے،چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ

Noman Ashraf Chaudhry

Noman Ashraf Chaudhry

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیا جائے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنما چیرمین یوسی کریالہ چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بیرونی قرضوں سے عوام خوشحال ہونگے نہ ملکی ترقی ممکن ہے بلکہ ملکی ترقی کے لیے جس جذبے کی ضرورت ہوتی ہے حکمران اس سے خالی ہیں جبکہ ان کے حواری ملک ترقی کے نام پرو قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، پی ٹی آئی لوٹ مار کی سیاست پریقین رکھتی ہے نہ ہی کرپٹ عناصر کا ساتھ دے گی بلکہ ملک سے کرپٹ سیاستدانوں اور فرسودہ انتخابی نظام کا خاتمہ تحریک انصاف کا اولین مشن ہے انشااللہ بہت جلد عوام کو کرپٹ مافیاسے نجات دلائیں گے۔