counter easy hit

چوہدری نعمان اشرف نے 2متحارب گروپوں میں راضی نامہ کر وادیا

Noman Ashraf

Noman Ashraf

سرائے عالمگیر (نمائندہ حصوصی)چےئرمین یو سی کر یالہ چوہدری نعمان اشرف نے 2متحارب گروپوں میں راضی نامہ کر وادیا ،تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیرکے نواحی علاقہ نیو راجڑ کے رہائشی 2گروپوں میں راضی نامہ کروایا ان گروپوں میں خا صی کشیدگی پائی جاتی تھی اور تھانہ سٹی سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج تھا اور مقدمہ کی مدعی پارٹی جن میں وزیر خان ،تنویر احمد ،جمشید احمد اور ملزمان میں محمد اعظم خان ،بہادر خان ،حیدر خان شامل تھے،معززین علاقہ جن میں چےئر مین یوسی کریالہ چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ ،سابق کونسلر راجہ ریاض حسین ،حاجی مرزاسجاد ابراہیم، حاجی ٹھیکیدار فیاض ،راجہ نزاکت ،راجہ امیر افضل کی خصوصی دلچسپی اور محنت سے ان کے درمیان راضی نامہ بمقام سردار ہاؤس نہر کنارے پر اکٹھ میں دونوں پارٹیاں تمام اختلافات بھلا کر بغل گیر ہو ئے۔