کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئرلیجنڈادکارہ ذہین طاہرہانتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ کئی روز سے کودل کی تکلیف کےباعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں.
کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ آج علی الصبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں۔وہ اپنے کیرئر کےابتدا سے ہی ٹی وی اسکرین پر چھائی رہیں۔ ویٹرن اداکارہ اب تک سات سو سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے خدا کی بستی میں کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔علاوہ ازیں دل دیا دہلیز، انوکھا بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، راستے دل کے اور دیگر لاتعداد کاسیک ڈراموں میں جلوہ گر ہونے کا موقع بھی ملا۔ ذہین طاہرہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ببن خالہ کی بیٹیاں میں شاندار اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیں ۔ ذہین طاہرہ نے اپنے کیریئر کے دوران لاتعداد ڈراموں میں کام کیا۔