راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ماہ رمضان میں بھی جاری، شہریوں کو بجلی کی بندش سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
راولپنڈی: (اصغر علی مبارک) مسلم ٹاون،خرم کالونی،شکریال، صادق آباد، آفندی کالونی و دیگر علاقوں میں حکومتی اعلان کے بعد بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گرمی کی شدت اضافہ کے ساتھ ہی بجلی غائب ہونا معمول بند چکا ہے۔ بجلی نہ ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں پانی بھی ختم ہو چکا ہے۔ رمضان المبارک میں بجلی فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہری کہتے ہیں موجودہ حکومت نے جتنے بھی وعدے کئے جھوٹے ثابت ہوئے