یورپی یونین نے مہاجرین کی واپسی میں تعاون نہ کرنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
Non-cooperation in refugee returns, EU’s announcement of tough measures
برسلز میں ہونے والے یورپی سربراہوں کے اجلاس کے دوران تمام یورپی ممالک نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ ایسے ممالک جن کے شہریوں کو یورپ میں بطور مہاجر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور جو اپنے ہاں سے یورپ آنے والے تارکین وطن کی واپسی میں تعاون نہیں کر رہے، ان ملکوں کے شہریوں کو مستقبل میں یورپی ممالک کے ویزے جارے کرنے میں سختی کر دی جائے گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلیٰ یورپی سفارت کار کا کہنا تھا، ’’ہم ویزے محدود کرکے ان ممالک کو اپنے شہریوں کی وطن واپسی پر قائل کر سکتے ہیں‘‘ سفارت کار کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک کی حکمران اشرافیہ اور امیر طبقے کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک کے ویزوں کا حصول سخت بنا کر انہیں دباؤ میں لایا جا سکتا ہے۔