counter easy hit

واجبات کی عدم ادائیگی ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پی ایس او کو تیل کی سپلائی روک دی

Non-payment

Non-payment

آل پاکستان ٹینکرز اوونرز ایسوی ایشن کے وائس چئرمین شمس شہوانی نے دنیا نیوز کو بتایا کہ پی ایس نے آئل ٹینکرز کے کروڑوں روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں
کراچی (یس اُردو) واجبات کی عدم ادائیگی پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پی ایس او کی تیل مصنوعات کی سپلائی روک دی ۔
دوسری جانب دوسری تنظیم آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ۔آل پاکستان ٹینکرز اوونرز ایسوی ایشن کے وائس چئرمین شمس شہوانی نے دنیا نیوز کو بتایا کہ پی ایس نے آئل ٹینکرز کے کروڑوں روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں ۔ کئی بار اس معاملے کو اٹھانے کے باوجود کمپنی کی جانب سے کوئی شنوائی نہ ہونے پر احتجاجًا ٹینکرز نے ملک بھر میں پی ایس او کی تیل مصنوعات کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ ٹینکرز مالکان کی دوسری تنظیم آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے اس ہڑتال سے لا تعلقی اظہار کرتے ہوئے پی ایس او کی تیل مصنوعات کی سپلائی برقرار رکھی ہے ۔دوسری جانب پی ایس او نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کےموقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آئل ٹینکرز مالکان کی کوئی ادئیگیاں نہیں کرنی جبکہ انکی ہڑتال سے پی ایس او کی سپلائی متاثر نہیں ہو گی ۔