کراچی (یس ڈیسک) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کیخلاف فوری کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوری آباد کے قریب ہونے والے وین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے اظہار افسوس کرتے ہوئے پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ غیر معیاری سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائیگی۔