نارتھ امریکن باکس آفس پر سپر ہیرو کی کہانی “ڈاکٹر اسٹرینج” کا راج برقرار، فلم نے اس ہفتے مزید ساڑھے 4 ارب 51 کروڑ روپے کما کر پہلے نمبر پر رہی۔
ایوینجر ، ایکس مین اور ایسے ہی دیگر سپر ہیروز کی فلموں کے حوالے سے مشہور مارول اسٹوڈیوز کی ایک اور سپر ہیرو پر مبنی فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج ‘کو اس سال کی سب سے بڑی ہٹ فلم قرار دیا جارہا ہے ۔
فلم میں ڈاکٹر اسٹیفن اسٹرینج کا کردار بینڈیکٹ کمبربیچ نے ادا کیا ہے۔
اس سنسنی خیز فلم کی کہانی اسٹیون اسٹرینج نامی ایک ایسے ماہر اور باصلاحیت نیورو سرجن پر مبنی ہے جس کا کیرئیر ایک خطرناک کار حادثے کے بعد تباہ و برباد ہو جاتاہے تاہم وہ ہار نہیں مانتا اور حالات کامقابلہ کرتے ہوئے غیر معمولی طاقت حاصل کر کے برائی کے خاتمے کی جنگ پر نکل پڑتا ہے ۔
موسیقی کے شوقین ننھے اینی میٹیڈ کرداروں پر مبنی نئی ہالی وڈ تھری ڈی میوزیکل کامیڈی فلم ’ٹرولز‘ ۔۔ بھی اس ویک اینڈ پر ریلیز کی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ڈریم ورک اینی میشن کے مشہور کردار ٹرول ڈول کے ایسے انوکھے اور دلچسپ راک اسٹارز کی محنت کی عکاسی کر رہی ہے جو اپنے منفرد انداز سے دیکھنے والوں کے ہر دلعزیز بن جاتے ہیں ۔ فلم نے اس ہفتے 3 ارب اڑسٹھ کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر رہی ۔
اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہی نئی ریلیز ہونے والی فلم ـــــ۔۔ـارآئیول ۔۔ جس نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں 2 ارب اکاون کروڑ روپے کمائے ہیں۔