امریکی ریاست نارتھ کیرولائنامیں ریپبلکن پارٹی کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا گیا جس کے بعد دفترمیں آگ لگ گئی مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ہیلری نے حملے کو ہولناک قرار دے دیا۔
امریکی میڈیا ذرائع کے مطابق اورنج کاؤنٹی میں قائم ریپبلکن پارٹی کےدفترکوپٹرول بم سےنشانہ بنایاگیا ہے جس سے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی ۔
اس موقع پر ہلیری کلنٹن کا بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیااور انھوں نے نارتھ کیرولائنامیں ریپبلکن پارٹی کےدفترپرحملہ ہولناک قرار دیا ہے۔
ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ایسےحملےکسی صورت قبول نہیں ہیں ۔