سیول……..جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو اپنے حالیہ جوہری تجربے کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے پیانگ یانگ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے کیونکہ اس کے لیے یہی ایک راستہ کھْلا ہے، پارک گیون ہائی ہے کا مزید کہنا تھا، کہ شمالی کوریا کی خوفناک اشتعال انگیزی پر ردعمل میں ناکامی مزید جوہری تجربات کی راہ ہموار کرے گی۔صدر کے مطابق اگر انہیں چھوڑ دیا گیا تویہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف امریکا کی مرتب کردہ ایک قرارداد پر ووٹنگ جلد متوقع ہے۔