امریکا شمالی کوریا سے بے حد ناراض، سفری پابندیوں کی نئی فہرست میں شمالی کوریا کو بھی شامل کرلیاگیا۔
سفری پابندیوں کی نئی فہرست میں شمالی کوریا، صومالیہ اور چاڈ کا نام شامل کیا گیا ہے، جبکہ ایران، لیبیا، شام، ونیزویلا اور یمن کا نام پہلے ہی فہرست کا حصہ تھا، سوڈان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دستخط کردہ اس فہرست پر 18اکتوبر سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا، نئی فہرست پچھلی فہرست کو 90 روز مکمل ہونے پر جاری کی گئی ہے۔