counter easy hit

شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کی نئی دھمکی دے دی

پیانگ یانگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی قوت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کےلیے تجرباتی ایٹمی دھماکوں کی تیاری کررہا ہے۔

North Korea gave new threat of nuclear explosion

North Korea gave new threat of nuclear explosion

ٹرمپ اپنے حالیہ بیانات اور انٹرویوز میں متعدد بار شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ کا امکان ظاہر کرچکے ہیں جبکہ جزیرہ نما کوریا کے اطراف سمندر میں اب تک امریکا کی جانب سے بحری بیڑا بھی پہنچایا جاچکا ہے جس میں نیوکلیائی طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز ’’یو ایس ایس کارل ونسن‘‘ تازہ ترین اضافہ ہے۔

 

ان سب باتوں کے جواب میں شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیرمعمولی حالات کی موجودگی میں شمالی کوریا کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا اور ’’مخالفین پر زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ برقرار رکھنے کےلیے وہ اپنی ایٹمی طاقت میں بھی اضافہ جاری رکھے گا۔ اس پالیسی کے تحت مزید میزائل تجربات کے علاوہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجرباتی دھماکے بھی کیے جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website