counter easy hit

نئی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

 North Korea Missile Test

North Korea Missile Test

پیانگ یانگ نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود کئی میزائلز سمندر میں فائر کئے ہیں
پیانگ یانگ (یس اُردو) اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد پیانگ یانگ نے کئی میزائلز سمندر میں فائر کئے ہیں ۔پیانگ یانگ نے یہ میزائل ایسے وقت میں فائر کیے ہیں جب اقوام متحدہ نے کچھ گھنٹے قبل ہی شمالی کوریا پر نئی سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی ۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحلی علاقے سے کم فاصلے تک مار کرنے والے کئی میزائلز سمندر میں فائر کئے ہیں ، سیئول حکام کے مطابق شمالی کوریا کے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی پر سخت پابندیاں لگانے کی منظوری دی گئی تھی ۔