ایٹمی حملوں کی دھمکیوں پر صدر ٹرمپ کا پارہ بھی ہائی ہو گیا اور شمالی کوریا کو سنگین نتائج کی وارننگ دے دی۔ کہتے ہیں اگر شمالی کوریا نے نیوکلیئر حملوں کی دھمکیاں بند نہ کیں تو اسے اس آگ کا سامنا کرنا پڑے گا جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
نیو جرسی: شمالی کوریا اور امریکا میں لفظی جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی۔ ایٹمی حملوں کی دھمکیوں پر ٹرمپ کا پارہ آسمان کو چھو گیا۔ نیو جرسی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شمالی کوریا کو سنگین نتائج کی وارننگ دے دی۔ ان کا کہنا تھا شمالی کوریا کے لیے بہتر یہی ہے کہ دھمکیاں دینا بند کرے ورنہ اسے ایسی آگ کا سامنا کرنا پڑے گا جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ایک روز قبل شمالی کوریا کے وفد نے منیلا میں آسیان کانفرنس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکا کو سخت سبق سکھانے کی دھمکی دی تھی۔