شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا ایٹمی اور میزائل پروگرام تیز رفتاری سے جاری رکھے گا۔ اسے امریکا کی جانب سے پابندیوں کا کوئی خوف نہیں ہے ۔
یہ بات جنیوا میں تعینات شمالی کوریا کے سفیر نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہی ۔ چو یونگ نام کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اس بات سے ڈرنے والا نہیں کہ امریکا کی جانب سے اس پر معاشی پابندیوں میں اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا ایٹمی اور میزائل پروگرام پوری رفتار کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔ اس میں بین البراعظمی میزائلوں کی تیاری بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا اپنی حفاظت کے لیے پہلے حملہ کرنے کی پالیسی بھی جاری رکھے گا ۔ سفیر کی جانب سے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری جنگی مشقوں کی بھی مذمت کی گئی۔