امریکا پرشمالی کوریا میں فوجی پریڈ کے دوران اسلحہ کی نمائش کی ہیبت طاری ہے۔
امریکی ماہردفاع نے بعض میزائلوں کو نقلی اور کھلونا ہتھیار قرار دے دیا، امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بڑا تنازع ہوسکتا ہے۔ پندرہ اپریل کو شمالی کوریا میں ہونے والی فوجی پریڈ میں اسلحہ کی نمائش پر امریکی ماہر دفاع مائیکل پریگینٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پریڈ میں شمالی کوریا نے جن ہتھیاروں کی نمائش کی وہ نقلی تھے۔ امریکی ماہر دفاع نے ہتھیاروں کے کور پلاسٹک اورفوجیوں کے جنگی چشموں کےغیر معیاری ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔