شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا۔ امریکی حکام نے تجربے کی تصدیق کردی جبکہ جاپان کے وزیر اعظم نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
میزائل شمالی پیانگ یانگ صوبےکےایک فضائی اڈےسےبحیرہ جاپان کی جانب فائرکیاگیا۔ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے ، جو ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے امریکا کے دورے پر ہیں۔ امریکی حکام نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کر دی ہے اورامکان ظاہر کیا ہے کہ تجربہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کانہیں تھا۔ میزائل تجربے پر جاپان نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے، جاپانی وزیراعظم شنزوایبے کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ قطعی ناقابل برداشت ہے۔