میران شاہ : شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ریمورٹ کنٹرول بم حملہ ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حملے میں 4 سیکیورٹی اہل کارشہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بم حملہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب ہوا،حملے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا،زخمی اورشہید اہلکاروں کی لاشوں کومیران شاہ کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔