counter easy hit

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 30 شدت پسند ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

Jet Plane

Jet Plane

شمالی وزیرستان (یس ڈیسک) دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 30 شدت پسند ہلاک جب کہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہو گئے۔

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 30 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

اس بمباری میں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر مولوی صادق نور کی ہلاکت کی بھی متضاد اطلاعات مل رہی ہیں لیکن سیکیورٹی حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جابب سے جون میں دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں اب تک 13 سو سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے گزشتہ ماہ بھی افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوگا مدا خیل میں حقانی نیٹ ورک اور حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔