راولپنڈی : سیكورٹی فورسز كا دہشت گردوں كے خلاف آپریشن ضرب عضب اور خیبرٹو كامیابی سے جاری ہے، خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد كے قریب سیكیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے بمباری كی جس كے نتیجے میں غیر ملكیوں سمیت 24 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق سیكیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی كےعلاقہ وادی تیراہ میں كارروائی كے دوران 14 دہشت گردوں كو ہلاک كر دیا جب كہ متعدد دہشت گرد كارروائی میں زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے اسلحے كے 4 بڑے ٹھكانوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گولہ بارود اور اسلحے کا ایک بڑا ذخیرہ تباہ ہوگیا۔