counter easy hit

شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا شیڈول جاری

North Waziristan Victims

North Waziristan Victims

میرانشاہ (جیوڈیسک) پولیٹیکل انتظامیہ نے متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کی مختلف تحصیلوں کے متاثرہ قبائل کو مرحلہ وار بھیجا جائے گا، شامیری قبائل 31 مارچ سے 10 اپریل تک واپس جاسکیں گے۔

جب کہ میر علی سپین وام کے متاثرین 10 اپریل سے 13 اپریل تک اپنے گھروں کو واپس جائیں گے، متاثرہ خاندانوں کو 35 ہزار روپے فی خاندان بھی دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ سال جون میں شروع کئے گئے آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے باعث شمالی وزیرستان کے لاکھوں افراد نے ملک کے مختلف علاقوں میں پناہ لی تھی۔