لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)کھاریاں میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں 3روزہ آل پاکستان مقابلہ نیزہ بازی 19سے 21مارچ تک نور جمال شمالی میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے سینکڑوں گھڑ سوار حصہ لیں گے۔ نیزہ بازی مقابلوں کے انعقاد کے لئے انتظامات کی نگرانی ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر، چےئرمین یونین کونسل فتہ بھنڈ شعیب رضا، ظفر اقبال کریں گے، مقابلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقاریب میں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور منتخب ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔ اے سی کھاریاں کے مطابق مقابلوں میں بہترین کھیل پیش کرنیوالے گھڑ سوار کو پہلا انعام 1لاکھ روپے اور ٹرافی، دوسرا انعام 50ہزار روپے ٹرافی، اور ٹرافی جبکہ تیسرا انعام 30ہزار روپے اور ٹرافی دیا جائے گا۔ اسی طرح انفرادی انعامات میں پہلا انعام موٹر سائیکل اور ٹرافی، دوسرا انعام فریج اور ٹرافی اور تیسرا انعام ٹی وی اور ٹرافی دیا جائے گا۔