پیرس (زاہد مصطفی اعوان) ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی اسٹریٹ فٹبال ٹیم (آزادالماس) نے ناروے کی ٹیم Nest-Sotra/Nordrefjell کو 4-0 سے شکست دے کر پہلا میچ جیت لیا۔ پہلے میچ کے موقع پر پاکستانیوں کی خاصی تعداد ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھی اور ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔
میچ کے بعد ڈاکٹر شگفتہ کھورمو نے ٹیم کی پہلی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی چائلڈ ٹیم نے پہلا میچ جیت کر کامیابی سے اپنے سفر کا آغاز کیا ہے جو کہ بہت خوش آئند ہے اور پاکستان میں فٹبال کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔
وائس آف اوسلو ریڈیو کے میزبان عزیز الرحمن، آربیدر پارٹی کے ایم پی اے امیداور ناصر احمد، انجم وڑائچ، پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے جنرل سیکریڑی مرزا ذوالفقار، مرزا انور بیگ صدر اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے نے بھی پاکستانی ٹیم پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے زیادہ تر بچوں کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے۔پاکستان نی اسٹریٹ فٹبال ٹیم دوسرا میچ ناروے کی ٹیم Krager248 کے خلاف 27 جولائی شام ساڑھے سات بجے ایکے برگ گراؤنڈ نمبر 18 میں کھیلے گی۔