اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال نے ناروے میں رہنے والے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے روز بعد از نماز جمعہ اوسل ومیں نارویجن پارلیمنٹ کے سامنے کشمیر کے حوالے سے ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔
بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کر رہی ہے۔ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس پر اپنی احتجاجی آواز بلند کریں۔ یہ مظاہرہ جمعہ پانچ اگست کو دارالحکومت اوسلو میں ہو گا۔